آپ نے کھڑسے کے خلاف عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا
پنجی7جون(آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی نے مہاراشٹر کے سابق وزیر ایکناتھ کھڑسے کے خلاف الزامات کے سلسلے میں عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔غور طلب ہے کہ زمین سودا متعلق ایک معاملے میں بے ضابطگیوں سمیت کئی الزامات کو لے کر کھڑسے کواستعفیٰ دینا پڑا۔آپ لیڈر آشیش کھیتان نے پنجی میں کہاکہ کھڑسے کے استعفیٰ سے ہم لوگ خوش نہیں ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی انہیں بچانا چاہتی ہے۔لہٰذا جب انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا تب ان کے ساتھ بی جے پی کے دوسینئرلیڈرموجودتھے۔انہوں نے کہاکہ آخر ان کے خلاف تین مقدمات میں وہ ایف آئی آر کیوں نہیں درج کرا رہے ہیں۔تینوں صورتوں میں ایف آئی آر درج ہونی چاہیے اور عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کرائی جانی چاہئیں جو کہ نہیں کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ہر کسی کو یہ محسوس ہو رہا ہے کہ انہیں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔بی جے پی کو تو ان میں(کھڑسے کو)سلاخوں کے پیچھے پہنچانا چاہئے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرکے مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ایک سوال کے جواب میں کھیتان نے کہا کہ مہاراشٹر میں اگر وزیر اعلیٰ کے بعد دوسرا سب سے زیادہ متاثر کن وزیراتنا خراب ہے توآپ تصور کر سکتے ہیں کہ حکومت میں کیا ہو رہا ہے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر نے پونے میں زمین سودا کے ایک معاملے میں بے ضابطگیوں سمیت کئی الزامات کو لے کر ہفتہ استعفیٰ دیا۔